i بین اقوامی

حوثیوں کا سعودی عرب پر 24 گھنٹوں میں 28 فضائی حملوں کا الزامتازترین

September 21, 2026

یمن میں حوثی گروپ اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی، حوثیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں 28 فضائی حملے کیے ہیں۔حوثیوں کے الزامات کے بعد سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل داغا گیا، جسے فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔سعودی اتحاد کے مطابق ینبع سمیت مغربی سعودی عرب کے مختلف شہروں میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی کوششیں بھی ناکام بنا دی گئی ہیں۔دوسری جانب خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی تیل برآمدات اور بحیرہ احمر میں سمندری آمدورفت بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب میں اپنے سرکاری ملازمین کے طائف اور ینبع کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے، جبکہ سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے بھی سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی