امریکی انٹیلی جنس اداروں کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران پر جاری امریکی فوجی حملوں سے ایرانی حکومت پر کوئی بڑا اثر پڑنے یا اس کے مذاکراتی مقف میں نرمی آنیکا امکان بہت کم ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نئی انٹیلی جنس رپورٹ جو بنیادی طور پر سی آئی اے نے تیار کی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی اعلی قیادت اور اس کے فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچا ہے، لیکن ایرانی حکومت اب بھی اپنی بقا برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مئی میں سی آئی اے کی ایک الگ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ اگر امریکا ایران کا بحری محاصرہ بھی کرے تو بھی ایران کم از کم تین سے چار ماہ تک اس کا مقابلہ کرسکتا ہے، اس کے بعد ہی اسے شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہوگا۔اخبار کے مطابق وسیع جنگ کے خدشات کے باوجود ایران اور امریکا دونوں نے نئے مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم اب تک کسی پیشرفت کی اطلاع نہیں ملی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی