ایرانی فوج کے جنرل نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ہم نے جس جگہ کو چاہا اسے نشانہ بنایا اور ہم جس جگہ کو چاہیں نشانہ بنا سکتے ہیں اور اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہم اسے خاک میں ملا دیں گے، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے۔اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی کے جواب میںپاسداران انقلاب کی زمینی کارروائیوں کے کمانڈر جنرل مرتضی میران نے ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اسرائیلی حملے پر جوابی حملے کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔انہوں نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ٹرو پرومس II میں ہم نے دشمن پر حملہ کرنے کی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری انگلیاں ہر وقت ٹریگر پر ہیں تاکہ اگر دشمن چھوٹی سے چھوٹی غلطی بھی کرے تو ہم اسے خاک میں ملا دیں۔ایرانی جنرل نے اسرائیلی دفاعی نظام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئرن ڈوم، ڈیوڈز سلنگ اور ایرو کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کی مدد کو ہمہ وقت تیار ممالک کو ہم نے دکھا دیا ہے کہ وہ کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ہیں۔میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جس جگہ کو چاہا اسے نشانہ بنایا اور ہم جس جگہ کو چاہیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔مرتضی میران نے مزید کہا کہ ایک بہت اہم نکتہ یہ ہے کہ اگر آپ ایک بار حملہ کریں گے تو ہم اس پر دس بار جوابی کارروائی کریں گے، ایک اور نکتہ یہ ہے کہ وہ ہم پر حملہ کریں گے تو جوابی کارروائی کے لیے تیار رہنا ہو گا، جوابی کارروائی یقینی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بات دوبارہ دہرائوں گا کہ ہم جواب دیں گے اور خطرہ چاہے کتنی ہی سنگین نوعیت کا ہو، اس کا اسی شدت سے جواب دیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ تہران پر حملہ مہلک، متناسب اور حیران کن ہو گا۔یواف گیلانٹ کا کہنا تھا ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی