فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی بکتربند گاڑی کو گائیڈڈ میزائل سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈکے ٹیلیگرام چینل پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو اسرائیلی بکتر بند پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد بکتر بند گاڑی میں آگ بھی لگ جاتی ہے۔حماس کے مطابق رفح کے علاقے تل زعرب میں اسرائیلی فوج کی انجینئرنگ کور کی بکتر بند گاڑی کو ریڈ ایرو میزائل سے نشانہ بنا گیا جس کے بعد مدد کے لیے آنے والے فوجی دستوں پر راکٹ داغے گئے۔القسام بریگیڈز کے جانب سے گزشتہ روز اس حملے کی خبر دی گئی تھی جس کی ویڈیو گزشتہ روز جاری کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی