i بین اقوامی

حماس کو مرنا ہے یا سرنڈر کرنا ہے، تیسری کوئی آپشن نہیں ،اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکیتازترین

November 02, 2023

اسرائیلی وزیر دفاع یووا گیلنٹ نیتکبر بھرے لہجے میں کہا ہے کہ حماس کو مرنا یا غیر مشروط طور پر اسرائیل کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا،بدھ کے روز وزیر دفاع نے یہ دھمکی اس وقت دی جب ان کے ملک کے فضائیہ ، فوج اور بحریہ پوری طرح غزہ پر حملہ آور ہے اور ہزاروں فلسطینی شہری غزہ میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ان میں صرف فلسطینی بچوں کے شہید ہونے کی تعداد چار ہزار کو چھو رہی ہے،اسرائیل کی اس اندھی بمباری سے غزہ کی تباہی اس حالت پہنچ چکی ہے کہ غزہ کے واحد کینسر ہسپتال سمیت 35تمام ہسپتالوں میں سے تقریبا نصف ہسپتال بند ہو چکے ہیں کیونکہ ان ہسپتالوں کو پانی ، بجلی اور ایندھن کی فراہمی سے لے کر ادویات اور طبی آلات تک کی فراہم معطل ہوئے کئی ہفتے ہو چکے ہیں،اسرائیلی وزیر دفاع ، وزیر اعظم اور دوسرے اہم عہدے دار غزہ میں عام شہریوں اور اور بچوں کے قتل عام کو حماس کے خاتمے کے معنی دے کر امریکہ اور کئی مغربی ممالک کو ساتھ ملائے ہوئے ہیں جو اسرائیل کو جنگی و سفارتی اور سیاسی مدد دے رہے ہیں، اسی سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ ایک بار پھر مشرق وسطی اور ترکی کے دورے پر پہنچ رہے ہیں تاکہ خطے کے ملکوں کو اسرائیل بارے خاموش رہنے پر قائل کرتے رہیں اور زیر دباو بھی رکھ سکیں،جبکہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی سے متعلق آنے والی ہر قرارداد کو ویٹو کر رہے ہیں۔ اس کامل امریکی و مغربی حمایت کے ماحول میں ہزاروں فلسطینیوں کو ہلاک کرنے والے اسرائیل نے اسے پھر حماس کے مرنے سے تعبیر کرتے ہوئے ایک طرح سے غزہ پر بمباری جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے،اسرائیلی وزیر دفاع نے بدھ کے روز اپنی ایک تقریر میں کہا حماس کے مرنے یا سرنڈر کرنے کی دو آپشنز کے علاوہ کوئی تیسری آپشن موجود ہی نہیں ہے۔ اسی دوران وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی آخری فتح تک غزہ پر بمباری جای رکھنے کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی