اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے لیے ہونے والے قاہرہ مذاکرات میں حماس نے اپنا وفد نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مذاکرات میں وفد کی شرکت کو 2جولائی کو طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد سے مشروط کر دیا ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قاہرہ مذاکرات میں شرکت سے پہلے اسرائیل پر زور دیا جائے کہ وہ 2 جولائی کے معاہدے پر عملدرآمد کرے،ترجمان نے کہا کہ قاہرہ مذاکرات کے میزبان پہلے ہمیں 2جولائی کے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کا ثبوت دیں،حماس کا کہنا ہے قاہرہ مذاکرات سے دراصل اسرائیل کو فلسطین میں قتل عام کا بہانہ مل رہا ہے، قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں ایک بار پھر ابتدا سے بات شروع ہو گی جس کا نقصان فلسطین کو ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی