i بین اقوامی

حماس کا آنے والے دنوں میں مزید یرغمالیوں کی رہائی کا اعلانتازترین

November 01, 2023

حماس نے آنے والے دنوں میں غیر ملکی شہریت کے حامل مزید یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے،حماس کے عسکری ونگ القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں غیر ملکی شہریت کے حامل متعدد یرغمالیوں کو رہا کر دیں گے، غزہ دشمن اور اس کی سیاسی اور عسکری قیادت کا قبرستان بنے گا،حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی زمینی حملہ ہوا، ہم نے تمام محاذوں سے جوابی کارروائی کی، صہیونی دشمن نے چند دن پہلے کئی مقامات پر زمینی حملے شروع کیے تھے، حملے کا پہلا علاقہ غزہ کے شمال مغرب، دوسرا مشرق میں غزہ کی پٹی کا مرکز جبکہ حملے کا تیسرا علاقہ غزہ کے جنوب مشرق اور بیت حنون شہر کے آس پاس کا ہے،حماس ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم اب بھی قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ محاذ آرائی میں مصروف ہیں، ہم نے اب تک 22 فوجی گاڑیوں کو ٹینک شکن ہتھیار کے فائر سے تباہ کیا، ہم منصوبے کے مطابق اسرائیل پر میزائلوں سے حملے جاری رکھیں گے،ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں جاری ہیں، ہمارے پاس اب بھی بہت سے منصوبے ہیں، انشااللہ، غزہ دشمن اور اس کی سیاسی اور عسکری قیادت کا قبرستان بنے گا،حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور اسرائیل کے دیگر رہنما جنگ کے اختتام پر گھٹنے ٹیکیں گے۔ غزہ کی جنگ اسرائیل کا سیاسی خاتمہ ہو گی،ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نیتن یاہو فخر کرتا ہے اس نے ایک خاتون قیدی کو رہا کرایا، نیتن یاہو کو دوسرے قیدی کی رہائی کیلئے 20 سال درکار ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی