اسرائیل کی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک کارروائی کے دوران 7اکتوبر کو حماس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 4 اسرائیلی کمانڈوز سمیت 5مغوریوں کی لاشیں برآمد کرلیں،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کی سرنگ سے 5لاشیں برآمد کرلیں، جن میں اسکول ٹیچر مایا گورین، فوجی سارجنٹ میجر روید آریہ کیٹز، ماسٹر سرجنٹ اورین گولڈین، اسٹاف سرجنٹ ٹومر آہیماس اور سرجنٹ کیریل بروڈسکی شامل ہیں،اسرائیل فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ سرنگ ایک ایسے علاقے میں تھی جہاں پہلے انسانی بنیاد پر امدادی زون کے لیے جگہ مختص کی گئی تھی،بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعین ہوا کہ اسکول ٹیچر مایا گورین کو دوران حراست قتل کیا گیا تھا جبکہ فوجیوں کو 7اکتوبر کو مزاحمت میں مارا گیا اور پھر ان کی لاشیں قبضے میں لی گئی تھیں،اسرائیلی فوج کے اس اعلان کے بعد حماس کی حراست میں موجود 251افراد میں 111تاحال غزہ میں موجود ہیں، جن میں سے 39فوجی بھی شامل ہیں، جن کو مردہ تصور کیا گیا ہے،اسرائیلی ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف)اور اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ خان یونس میں ایک کارروائی کے دوران کمانڈوز کی لاشیں ملی ہیں،انہوں نے کہا کہ آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے زیر حراست افراد کی محفوظ رہائی کے مقصد کے لیے تمام انٹیلی جینس اور آپریشنل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی