i بین اقوامی

حجاج اور حج کا امن ریڈ لائن ہے، سعودی وزارتِ داخلہتازترین

June 15, 2024

سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حج اور حجاج کے امن کو متاثر کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، حجاج اور حج کا امن ریڈ لائن ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں وزارتِ اطلاعات کے میڈیا سینٹر میں حج کے پہلے دن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اب تک 160 فرضی حج خدمات کے اداروں کو سیل کیا گیا، 6135 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی