i بین اقوامی

حالیہ مذاکرات اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے آخری موقع ہے ، امریکی وزیر خارجہتازترین

August 19, 2024

امریکی ویزر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے آخری موقع قرار دیدیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے فیصلہ کن لمحہ ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے یہ شاید آخری موقع ہے،انٹونی بلنکن کا کہنا تھا حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کے بعد ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے لیکن امریکا یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔ واضح رہے کہ اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کے لیے امریکا کی طرف سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی