ہانگ کانگ " ایک ملک، دو نظام" کے اصول کی بنیاد پر "ایک زون، دو پارکس" کے اصول کے تحت ہیتاو شینزین۔ہانگ کانگ سائنس و ٹیکنالوجی انوویشن کوآپریشن زون کے فوائد کو فروغ دینے کے لئے شینزین کے ساتھ فعال طور پر تعاون جاری رکھے گا۔ ہانگ کانگ خصو صی انتظا می خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے یہ بات سنگ تا نیوز کارپوریشن لمیٹڈ کی جانب سے منعقدہ ایک مالیاتی فورم میں کہی۔ لی نے کہا کہ ہانگ کانگ، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکا گریٹر بے ایریا بین الاقوامی جدت سازی اور ٹیکنالوجی مرکز کی ترقی میں مدد کرے گااور جی بی اے کے لئے ایک بین الاقوامی جدت سازی ٹیلنٹ پورٹ تعمیر کرے گا۔ لی نے کہا کہ "ایک ملک، دو نظام" کے اصول کے تحت ہانگ کانگ کو مادر وطن کی مضبوط حمایت سے لطف اندوز ہونے اوردنیا سے قریبی طور پر منسلک ہونیکا منفرد فائدہ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ حکومت ہانگ کانگ کے انضمام کو مجموعی قومی ترقی میں فروغ دینے اور فنانس، کامرس، شپنگ اور پیشہ ورانہ خدمات کے شعبوں میں جی بی اے کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس فورم میں چین کی میکرو اکانومی اور گریٹر بے ایریا کے ساتھ ہانگ کانگ کے انضمام جیسے موضوعات شامل تھے جس میں جی بی اے کی مربوط اقتصادی ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہانگ کانگ میں زندگی کے تمام شعبوں سیتعلق رکھنے والے افراد جمع ہوئے۔ فورم میں 280 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی