غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 42فلسطینی شہید اور 163زخمی ہوگئے،عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقوں دیر البلاح اور خان یونس میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے انخلا کے نئے احکامات کے بعد ہزاروں فلسطینی دیر البلاح کے کچھ حصوں سے نقل مکانی کر گئے،غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 40ہزار 265ہوگئی جبکہ 93 ہزار 144افراد زخمی ہیں،دوسری جانب جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران ایک صیہونی فوجی ہلاک ہوگیا جس کی اسرائیلی فوج نے تصدیق کردی،اسرائیلی فوج کے مطابق اشکلون سے تعلق رکھنے والا 19سالہ نیکمیا 401ویں بریگیڈ کی 46ویں بٹالین میں سپاہی تھا جو ٹینک شکن میزائل حملے میں مارا گیا،اسرائیلی فوج 27اکتوبر سے غزہ پر اپنے زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک اپنے 330سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرچکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی