i بین اقوامی

غزہ سمیت خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے، ایرانی صدرتازترین

August 12, 2024

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور گھنانے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کا دہرا معیار اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے،ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی ممالک کے دہرے معیار سے اسرائیل کا حوصلہ بڑھ رہا ہے اور غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور گھنائونے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے،صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ بڑھ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی