i بین اقوامی

غزہ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسرائیلی بمباری میں اہل خانہ سمیت شہیدتازترین

September 09, 2024

جبالیا میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عبدالحیی مرسی اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے،شہری دفاع کے ترجمان نے اسرائیلی حملے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر کو ہدف بنا کر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کے اہل خانہ بھی شہید ہو گئے،رپورٹس کے مطابق صیہونی افواج کے حملوں میں اب تک شہری دفاع کے 83اہلکار شہید اور 200سے زائد زخمی ہو چکے ہیں،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 33فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ جنوبی لبنان میں بھی 3 ایمرجنسی اہلکار شہید ہو چکے ہیں،دوسری جانب اردن کی سرحد پر ایک مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر کے 3اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا، جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی