i بین اقوامی

غزہ پرحکمرانی یا قبضہ نہیں چاہتے، حماس کیخلاف لڑائی جاری رہے گی،نیتن یاہوتازترین

November 10, 2023

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطلب حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہے، فلسطینی غزہ کی پٹی میں زیر حراست قیدیوں کی رہائی کے بغیر کوئی جنگ بندی نہیں ہو گی،امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم غزہ پر حکمرانی یا قبضہ نہیں کرنا چاہتے، غزہ میں حماس کے خلاف لڑائی جاری رہے گی، البتہ اس دوران عام شہریوں کے انخلا کا راستہ شامل ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ کے لیے بغیر ٹائم ٹیبل کے اہداف مقرر کیے کیونکہ اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے،عرب میڈیا کے مطابق ایکسیس کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ اگر حماس کے قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ ہوتا ہے تو اسرائیل جنگ بندی کو بڑھانے کے لیے تیار ہے،انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، امریکی دبا ئونے اسرائیل کو غزہ میں لڑائی کی "حکمت عملی کے تبدیل " کرنے پر راضی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی