i بین اقوامی

غزہ پر حملوں میں تیزی، امریکا نے اسرائیلی کارروائیوں کو حق دفاع قرار دیدیاتازترین

October 23, 2023

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں تیزی کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اہم مغربی ممالک کے رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،وائٹ ہائوس کے مطابق امریکی صدر نے برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے رہنماں کے ساتھ اسرائیل فلسطین جنگ پر تبادلہ خیال کیا ہے، وائٹ ہائوس کی جانب سے بات چیت کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ امریکی صدر بائیڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیلیوں کی حفاظت کیلئے اسرائیل کو درکار تمام ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنائیں گے،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی رابطہ کیا ہے اور اسرائیل غزہ تنازعے پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی صدر نے لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے جنگی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ جنگ میں شہریوں کی جانوں کا زیادہ سے زیادہ تحفظ یقینی بنایا جائے،امریکی صدر نے کہا کہ امن سے جینے کی خواہش رکھنے والے معصوم فلسطینیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے، اسی وجہ سے غزہ کے فلسطینیوں کیلئے انسانی امداد کی فراہمی کا معاہدہ کیا،دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے بھی رابطہ کرکے اسرائیل اور غزہ تنازعے پر گفتگو کی، وائٹ ہائوس کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے میں کشیدگی میں اضافے سے بچنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی