غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اپنی ایک ہمشیرہ کی ہلاکت کے بعد حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی ایسا معاہدہ جو جنگ کے مکمل خاتمے کی ضمانت نہیں دیتا ناقابل قبول ہو گا۔انہوں نے کہا اگر اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ میرے خاندان کو نشانہ بنانے سے ہمارا موقف بدل جائے گا تو وہ دھوکے میں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی