i بین اقوامی

غزہ میں خوراک اور پانی کی سپلائی محدود، صورتحال تباہ کن ہوگئی، ورلڈ فوڈ پروگرامتازترین

October 12, 2023

اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ترجمان نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ غزہ کی صورت حال تباہ کن ہو گئی ہے، کیونکہ محصور شہر میں خوراک، پانی اور بجلی کی فراہمی مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے،اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے فلسطین کنٹری آفس میں کمیونیکیشن اور انفارمیشن مینجمنٹ کی سربراہ عالیہ ذکی نے کہا کہ غزہ میں خوراک، پانی اور بجلی ختم ہونے کے قریب ہے اور صورت حال تباہ کن ہو گئی ہے،ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان نے کہا غزہ میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر نے خوراک کی تیاری، دکانوں اور بیکریوں میں خوراک کی تقسیم میں شدید رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں ڈبلیو ایف پی اس صورت حال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی