روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے غزہ میں جنگ بندی، انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور پھر ایک وسیع فریم ورک کے اندر امن کی بحالی کے لئے طریقہ کار طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے،لاوروف نے کہاکہ مشرق وسطی میں موجودہ امریکی فوجی کمک اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو "بڑھانے" کا خطرہ ہے،انہوں نے تہران میں ایک علاقائی سفارتی اجلاس کے دوران امریکا کی طرف سے مشرق وسطی میں جنگی جہاز بھیجنے پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ملک ایسے ہی پیشگی اقدامات اٹھاتا ہے تواس سے تنازع کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی