غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کے دوران ایک ہی روز میں مزید 48فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے،غزہ کے شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمود بسال کا کہنا ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے بدھ کو غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، شہدا میں نو بچے بھی شامل ہیں،عرب میڈیاکے مطابق سات اکتوبر 2023سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی میں 41ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 95ہزار 551زخمی ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی