i بین اقوامی

غزہ میں اسرائیل کو شرمناک شکست کے سوا کچھ نہیں ملا،ترجمان القسام بریگیڈزتازترین

April 24, 2024

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی سرزمین میں ایک دلدل میں پھنس گیا ہے۔غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو 200روز مکمل ہونے پر القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے 200روز میں غزہ میں تباہی اور موت پھیلائی، اسرائیل غزہ کی سرزمین میں ایک دلدل میں پھنس گیا ہے۔ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کو 200روز میں شرمناک شکست کے سوا کچھ نہیں ملا، ہماری مزاحمت فلسطین کے پہاڑوں کی طرح مضبوط ہے، قابض فوج کی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، اللہ کی مدد سے دشمن پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک ہماری زمین کے ایک انچ پر بھی دشمن موجود رہے گا ہم طرح طرح سے اسے اپنے حملوں کا نشانہ بنائیں گے، فلسطینیوں کو سلام ہے جو اپنی سرزمین پر روزانہ ثابت قدمی کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی