i بین اقوامی

غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے اداروں کی ساکھ کمزور کی،سعودی عربتازترین

May 15, 2024

سعودی عرب کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے جمعرات کو بحرین میں ہونے والے 33ویں عرب سربراہی اجلاس کی تیاریوں کی سلسلے میں منعقدہ افتتاحی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جنگی مشین اپنی جارحیت اور تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ بین الاقوامی احتسابی میکانزم فعال نہ ہونے کی وجہ سے قوانین اور اصولوں کی پرواہ کیے بغیراسرائیل نے غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر جارحیت میں اضافہ کر دیا، اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے بین الاقوامی قوانین اور اداروں کی ساکھ کو کمزور کیا، بین الاقوامی اداروں نے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر نااہلی کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے فلسطینی عوام پر اندھا دھند حملوں کے آغاز سے ہی برادر اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی جنگ روکنے کیلئے کام کیا تاکہ وحشیانہ حملوں کو روکنے اور اس کے اثرات کو محدود کرنے کیلئے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے کیلئے تمام کوششیں کی جائیں، سعودی عرب نے غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی