حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں دو مختلف واقعات میں قیدیوں کے پہرے پر مامور افراد کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی قیدی ہلاک اور دو خواتین قیدی شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی خواتین کی زندگی بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ابو عبیدہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیلی حکومت کو فلسطینیوں کے قتل عام کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے ،حماس کی جانب سے جاری بیان میں مذکورہ یرغمالیوں کی شناخت یا دونوں واقعات کی تاریخ اور جگہ کا تعین نہیں کیا گیا،دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے پاس ابھی تک ایسی کوئی معلومات نہیں ہے جس کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں یرغمال اسرائیلی قیدیوں میں سے کسی کی ہلاکت سے متعلق حماس کے دعوے کی تصدیق کی جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی