i بین اقوامی

غزہ کی تباہی دوسری جنگِ عظیم کی تباہی سے زیادہ بڑی ہے، جوزپ بوریلتازترین

April 24, 2024

یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے حملوں سے ہونے والی تباہی دوسری جنگ عظیم (1939-1945)کے دوران جرمن شہروں میں ہونے والی تباہی سے کہیں زیادہ ہے۔جوزپ بوریل نے ان خیالات کا اظہار "غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی امدادی کارکنوں، صحافیوں اور شہریوں کے قتل پر یورپی یونین کا ردعمل" کے عنوان سے یورپی پارلیمنٹ میں منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں رونما ہونے والے واقعات خطے کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہیں، بوریل نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ہمیں غزہ میں ہونے والے انسانی المیے کو فراموش نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں 34ہزار سے زیادہ شہری، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے، اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور 75فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے ، بوریل نے کہا کہ بچے بھوک سے مر رہے ہیں ، 60فیصد سے زیادہ شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور 35فیصد مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے ۔جوزپ بوریل نے کہا کہ غزہ کے شہر دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن شہروں سے زیادہ تباہ ہوئے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی