i بین اقوامی

غزہ کی تعمیرِ نو، بورڈ آف پیس کے نمائندوں کے دبئی میں مذاکرات، بورڈ آف پیس اور دبئی کی کمپنی کے درمیان غزہ میں امداد کی فراہمی اور دیگر امور پر گفتگوتازترین

April 21, 2026

غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق بورڈ آف پیس کے نمائندوں کے دبئی کی ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں ۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ر پورٹ کے مطابق بورڈ آف پیس اور دبئی کی کمپنی کے درمیان غزہ میں امداد کی فراہمی اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی، انسانی امداد اور لاجسٹکس سے متعلق دبئی کی کمپنی کے ساتھ پارنٹر شپ پر غور کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں اس امکان پر غور کیا گیا ہے کہ ڈی پی ورلڈ بورڈ آف پیس کے ساتھ شراکت داری کر کے غزہ میں انسانی امداد اور دیگر اشیا کی ترسیل کے لیے لاجسٹکس اور سپلائی چین کا نظام سنبھال سکتی ہے۔یاد رہے کہ یہ مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس منصوبے کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد طویل جنگ کے بعد غزہ میں شہری انفرااسٹرکچر کی بحالی اور حکومتی امور کو دوبارہ فعال کرنا ہے۔ بورڈ کا کام ان تمام معاملات کی نگرانی کرنا اور تعمیرِ نو کا عمل شروع کرنا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی بربریت کا نشانہ بننے والے تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کے لیے 71.4 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اقوم متحدہ اور یورپین یونین نے غزہ ریپڈ ڈیمیج اینڈ نیڈز اسسمنٹ رپورٹ جاری کردی جس میں 24 ماہ کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔اقوم متحدہ اور یورپین یونین کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی تعمیر نو کے لیے 71.4 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی