غزہ کی پٹی میں ایک بم دھماکے میں 6فلسطینی شہید اور 19زخمی ہوگئے،غیرملکی میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا ایک ریلی کے دوران ہو، اسرائیل کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ زخمیوں اور شہدا کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،اسرائیلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ بم قریبی فوجی چوکی پر پھینکنے کے لیے لایا گیا تھا جو حادثاتی طور پر پھٹ گیا۔ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے ۔شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی