i بین اقوامی

غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا، کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہیں، ترجمان اسرائیلی فوجتازترین

November 06, 2023

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت حال اور ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہیں، عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ بڑے حملے اس وقت شروع کیے جا رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں جاری رہیں گے، انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائیاں کرنے والی اسرائیلی افواج نے اسے دو حصوں جنوبی اور شمالی غزہ میں تقسیم کر دیا ہے،ہم نے راکٹ داغنے کے جواب میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اس وقت غزہ شہر کا محاصرہ کر رہی ہیں اور شہر کے جنوبی ساحل تک پہنچ گئی ہیں،فوج اب بھی شہریوں کو شمالی غزہ چھوڑ کر جنوب کی طرف جانے کی اجازت دے گی،غزہ میں ایندھن نہیں لایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی