i بین اقوامی

غزہ کے جنگ زدہ فلسطینی بچے، ایک نسل بعد کے چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں،یونیسیفتازترین

October 07, 2024

اقوام متحدہ کے بچوں کے لیے ادارے یونیسیف کی سربراہ کیتھرین ارسل نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی بچوں کو ایک نسل بعد بھی چیلنجوں کو سامنا رہے گا، اس کی وجہ غزہ میں جاری جنگ ہے۔غزہ میں اسرائیلی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر کیتھرین ارسل نے ایک نشرہاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ غزہ کو بچوں کی آنکھ سے دیکھیں تو غزہ ان بچوں کے لیے ایک جہنم بن چکا ہے۔انہوں نے خاندانوں کے خاندانوں کی ہلاکتوں اور نقل مکانی کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے اب کھانے پینے کی اشیا کی قلت کے بارے میں کہا یہ ایک صدموں سے بھری زندگی ہے جس کا ان بچوں کو صبح شام سامنا ہے،انہیں ان صدموں کا زندگی بھر سامنا رہے گا بلکہ اگلی نسلوں تک بھی یہ چیلنج درپیش رہے گا۔اقوام متحدہ کے ادارے کی سربراہ نے کہا کہ ابھی تک خطرناک ہے کہ آپ انسانی بنیادوں پر سامان یا امداد لے کر ایک جگہ سے دوسری جگہ غزہ کے اندر جاسکیں، غزہ میں جنگ کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور ہر طرف تباہی کے آثار ہیں جبکہ اسرائیل نے جنگ کا سال مکمل ہونے سے پہلے ہی اپنے دوسرے جنگی محاذ کے طور پر لبنان کا بھی انتخاب کر لیا۔ یونیسیف سربراہ نے لبنان میں اسرائیلی جنگی کارروائیوں کی رفتار کو حیران کن قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا یہ اسرائیلی جنگی تیزی ہمارے لیے متاثرہ افراد تک پہنچنے کو مشکل بلکہ چیلنج بنا دیتی ہے، وہاں دس لاکھ سے زائد بے گھر افراد کی مدد کو پہنچنا ہے، ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے کہ ہم یہاں ضروریات پہنچا سکتے ہیں۔ مگر اس کے لیے بہت زیادہ کوشش کرنا پڑتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی