i بین اقوامی

غزہ جنگ، ترک صدر مسلم ممالک کی خاموشی پر برہم ، اسلامی ممالک سے متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیاتازترین

May 30, 2024

ترک صدر نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ، بربریت پر مسلم ممالک کی خاموشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ،ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کے معاملے پر متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر کارروائی کی جائے۔عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے اپنی جماعت اے کے پی کے اراکین اسمبلی سیخطاب کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے پیش نظر متحد ہو کر کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ میں عالم اسلام سے کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ متفقہ فیصلے کے لیے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل صرف غزہ کے لیے خطرہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔طیب اردوان نے رفح پر ہونے والے اسرائیلی بدترین اقدامات پر اقوام متحدہ کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے عملے کی حفاظت بھی نہیں کرسکتی ہے، آپ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کس بات کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا اسپرٹ غزہ میں دفن ہوشکا ہے۔غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوانے میں ناکامی پر ترک صدر اردوان کی اسلامی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آو آئی سی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ترک صدر نے کہا کہ روز فلسطینی شہدا کی لاشیں سڑکوں پر بکھری ہوتی ہیں۔ترک صدر نے مزید کہا کہ اسرائیلی دہشتگرد فلسطینیوں کی حرمت کو پامال کر رہے ہیں، بچوں کو ذبح کیا جا رہا ہے،لوگوں کو خیموں میں جلایا جا رہا ہے، مسلم دنیا کب متحد ہوگی؟ او آئی سی ان مظالم کے خلاف کب موثر پالیسی اپنائے گی؟صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے قلب میں مٹھی بھر دہشتگردوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے اور کچھ نہ کرنے پر اللہ ہم سب کا احتساب کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی