اقوام متحدہ نے اپنے امدادی اداروں کے کارکنوں کی پرتشدد کارروائیوں میں اموات میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہو اس کی مذمت کی ہے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی (او سی ایچ اے )کی حالیہ رپورٹ کے مطابق امدادی کارکنوں کی اموات کے حوالے سے 2023بدترین سال رہا ۔رواں سال کے دوران 33ممالک میں اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے 280ارکان امدادی کارروائیوں کے دوران مارے گئے جو 2022کی 118اموات کے مقابلے میں 137فیصد زیادہ ہیں۔ اسرائیل غزہ جنگ کے پہلے 3ماہ کے دوران163امدادی کارکن مارے گئے جوعالمی ادارے کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔دنیا بھر میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے اس کے کارکنوں پر تشدد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے کے انسانی امور بارے کارکنوں کی سب سے زیادہ اموات 2023میں اسرائیل اور غزہ کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے پہلے تین ماہ کے دوران سامنے آئیں جن کی تعداد 163ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے 59ارکان مارے گئے ،انہوں نے کہا کہ 2023کے دوران اسرائیل اورشام میں 7، 7،ایتھوپیا اور یوکرین میں 6،6،صومالیہ میں 5جبکہ میانمار اور جمہوریہ کانگو میں چار، چار امدادی کارکن مارے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی