i بین اقوامی

غزہ ، حماس کے ساتھ اسرائیلی فوج کی جھڑپیں ، ایک اسرائیلی فوجی سمیت 2افراد ہلاک ، 5زخمیتازترین

May 15, 2024

غزہ کے علاقے فرح میں حماس کے ساتھ اسرائیلی فوج کی جھڑپیں جاری ہیں، مختلف حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی سمیت 2افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔ اسرائیلی فوج نے اسے رفح میں اپنی پہلی ہلاکت قرار دیا ہے۔ ہلاک فوجی کی شناخت 19سالہ سارجنٹ ایرا یائر گسپان کے نام سے ہوئی۔دوسرے واقعے میں لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی پوزیشن پر اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل حملہ کیا جس سے ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور پانچ فوجی زخمی ہو گئے۔ حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تین میزائل داغے تھے۔پہلے میزائل حملے میں اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ایک اسرائیلی شہری فوجی پوزیشن پر پہنچا تو وہاں مزید میزائل کیے گئے جس کی زد میں آکر وہ ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف)نے کہا کہ اس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے دو علاقوں آئتہ الشاب اور کفر قلعہ میں حزب اللہ کے کی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی