i بین اقوامی

غزہ بحران کے حل کیلئے او آئی سی کی طرف سے تشکیل کردہ عرب، اسلامی ممالک کی مشترکہ وزارتی کمیٹی کا اجلاستازترین

April 29, 2024

غزہ کے بحران کے حل کیلئے او آئی سی کی طرف سے تشکیل کردہ عرب، اسلامی ممالک کی مشترکہ وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔وزرائے خارجہ اجلاس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی، اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی، مصری وزیر خارجہ سامح شکری، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم اجلاس میں شریک ہوئے۔عرب میڈیاکے مطابق اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے فوری جنگ بندی کے علاوہ اسرائیل پر پابندیاں لگانے کی فوری ضرورت پر زور دیا، اجلاس کے موقع پر شرکا نے غزہ میں انسانی امداد کیلئے محفوظ راہداری کھولنے، فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔وزرائے خارجہ نے رفح میں کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی پر اسرائیل کو ہر طرح کے اسلحہ کے حصول پر پابندی عائد کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی