اسرائیل فوج کے غزہ میں اسکول اور مہاجرین کیمپ پر حملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ اور اور وسطی غزہ میں حملوں کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہیکہ شمالی غزہ میں حلیمہ السعدیہ اسکول کو نشانہ بنایا جہاں 8 پناہ گزین اور نصیرت کیمپ پر حملے میں 5 پناہ گزین جان سے گئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز بھی غزہ کی پٹی پر مسلسل حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔ علاوہ ازیں امریکا اور برطانیہ کے انٹیلی جنس چیفس کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے غزہ میں سیز فائر کے لیے مسلسل کام کیا جارہا ہے۔ شائع ایک کالم میں سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنس اور ایم آئی 16 کے سربراہ نے لکھا کہ ہماری ایجنسیز نے غزہ میں تشدد کو کم کرنے کے لیے اپنے انٹیلی جنس چینلز کو پوری طرح استعمال کیا ہے۔ انٹیلی جنس چیفس کا کہنا ہے کہ غزہ میں سیز فائر عام فلسطینیوں کی زندگیوں کو بچاسکتا ہے اور 11 ماہ سے یرغمال لوگ اس سے واپس آسکتے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں کم از کم 40,878 افراد جاں بحق اور 94,454 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی