i بین اقوامی

غیرقانونی تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کے معاملے پر برطانوی وزیر مستعفیتازترین

December 07, 2023

برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کے معاملے پر برطانوی وزیر امیگریشن رابرٹ جینرک مستعفی ہوگئے،رابرٹ جینرک نے وزیراعظم رشی سونک کی جانب سے روانڈا پالیسی بچانے سے متعلق بل پیش کیے جانے پر اپنا استعفی پیش کیا،نئے قانون کے تحت وزرا کو اس بات کا حق نہیں ہوگا کہ وہ اس بین الاقوامی قانون کو منسوخ کر سکیں جس کے تحت برطانیہ پناہ گزینوں کو وسطی افریقا نہیں بھیج سکتا،رابرٹ جینرک دائیں بازو کے اس گروپ کا حصہ ہیں جس کا خیال ہے کہ نزدیک برطانیہ یکطرفہ طور پر پناہ گزینوں کو افریقا بھیج سکتا ہے،مستعفی وزیر رابرٹ جینرک برطانیہ کو یورپین کنونشن آن ہیومن رائٹس سے نکلنے کی بھی تجویز دے چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی