i بین اقوامی

غیر ملک پریس ایسوسی ایشن کا آزادی صحافت کی بحالی کیلئے اسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوعتازترین

September 11, 2024

فارن پریس ایسوسی ایشن(ایف پی اے)نے آزادی صحافت اور جمہوری حقوق کی بحالی کیلئے ایک بار پھر اسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے غزہ تک عالمی میڈیا کی بلا روک ٹوک رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کی کوریج سے عالمی میڈیا کو دور رکھنے کا اسرائیلی اقدام مایوس کن ہے،عالمی میڈیا کی رپورٹسکے مطابق آزادی صحافت پر جمہوری اقدارکی بات کرنے والے ملک کا یہ رویہ بہت حیران کن ہے، اسرائیل نے اس سے پہلے کبھی اطلاعات پر پابندی کا اتنا سخت اور طویل بلیک آئوٹ نہیں کیا،ایف پی اے نے موقف اختیار کیا کہ اسرائیل نے غزہ جنگ تک رسائی دینے کی ہماری بار بار کی گئی درخواستوں کو مسترد کیا۔فرانسیسی میڈیا گروپ ایف پی اے نے کہا کہ غزہ میں موجود فلسطینی صحافی بھی مستقل اسرائیلی پابندیوں کا شکار رہے، متعدد فلسطینی صحافی فرائض کی انجام دہی میں شہید کر دیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی