i بین اقوامی

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی جاریتازترین

December 01, 2022

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ نومبرمیں 12کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے5کشمیریوں کوقابض فوجیوں نے جعلی مقابلوں اور حراست کے دوران شہید کیا گیا۔اس عرصے کے دوران بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی 190کارروائیوں کے دوران 78کشمیریوں کو گرفتار کیاگیا جن میں بیشتر نوجوان ، کارکن ، طلبا اور خواتین شامل تھیں جنہیں کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی