i بین اقوامی

گھانا کے نوجوان کی 25 دسمبر کو دنیا میں بڑی تباہی کی پیش گوئیتازترین

December 15, 2025

گھانا کی ایک خود ساختہ نبی نما شخصیت، ایبو نوح، نے دعوی کیا ہے کہ وہ انسانی زندگی کو ایک متوقع عالمی طوفان سے بچانے کے لئے دیو ہیکل لکڑی کی کشتیوں کی تعمیر کر رہے ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایبو نوح کے مطابق 25 دسمبر، جو عام طور پر مسیحی دنیا میں خوشی اور جشن کا دن ہوتا ہے، اس سال انسانیت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ طوفان 25 دسمبر سے شروع ہو گا اور زمین کو تین سال تک ڈبو دے گا۔ایبو نوح، جو آن لائن مختلف ناموں سے جانے جاتے ہیں جیسے ایبو جیسس اور اگبو نوح، ایک متنازع اور پراسرار شخصیت ہیں۔ ان کی ذاتی معلومات، جیسے اصلی نام اور مقام، کسی کو معلوم نہیں، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے پیروکاروں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ خدا نے انہیں نوح کی میراث سنبھالنے کے لیے منتخب کیا ہے تاکہ انسانیت اور تمام حیوانات کو اس آسمانی طوفان سے بچایا جا سکے۔

مہینوں سے ان کے ویڈیوز گردش کر رہے ہیں، جن میں وہ جڑے ہوئے کپڑے پہنے، کتاب پڑھتے یا لکڑی کی کشتیوں کا جائزہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔ایبو نوح نے دعوی کیا ہے کہ وہ 10 کشتیوں تک تعمیر کریں گے، جن میں کچھ ذرائع کے مطابق چند ہزار افراد سوار ہو سکتے ہیں، جبکہ بعض دعوے کروڑوں لوگوں کے لیے جگہ کی بات کرتے ہیں، جو بظاہر مبالغہ معلوم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوح کو بھی ہنسی کا سامنا کرنا پڑا تھا، مگر یہ انہیں اپنے مشن سے نہیں روک سکا۔ایبو نوح کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں، لیکن کچھ افراد ان کے وجود پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ گھانا کے کسی بڑے میڈیا ادارے نے انہیں تلاش نہیں کیا، اور کشتیوں کا اصل مقام بھی واضح نہیں۔ بعض افراد کا خیال ہے کہ یہ شخص یا اس کے ویڈیوز مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق شدہ ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی