i بین اقوامی

فسادات کے پیش نظر کولمبیا کے صدر نے کیریبین شہر میں اپنی فوج بھیج دیتازترین

September 25, 2026

کولمبیا کے صدر ابیلاردو دے لا ایسپریئیا نے ملک کے کیریبین ساحلی شہر سانتا مارتا میں بڑھتے ہوئے تشدد کے بعد فوج تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوج کی تعیناتی اے سی ایس این نامی مسلح گروپ کی جانب سے مبینہ مسلح ہڑتال کے اعلان کے بعد کی گئی۔ اس سے پہلے کولمبیا کی سکیورٹی فورسز نے گروپ کے 13 ارکان کو ہلاک کیا تھا، جن میں اس کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل تھا۔ اس کے بعد مسلح افراد نے دکانوں کو بند رکھنے کی دھمکیاں دیں، گاڑیاں اور بسیں جلائی گئیں اور بعض کاروباری مراکز پر فائرنگ کی گئی۔ حکومت نے سانتا مارتا میں 500 سے زائد فوجی اور 600 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں۔ حکام کے مطابق شہر اور آس پاس کے علاقوں میں امن و امان اب سکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے، تاہم کاروباری سرگرمیاں اور عوامی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی