i بین اقوامی

فرانس،پارلیمانی الیکشن کا پہلا مرحلہ، میکرون کی جماعت کا تیسرا نمبرتازترین

July 01, 2024

فرانس میں نیشنل اسمبلی کی 577 نشستوں کیلئے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، ابتدائی نتائج کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون کی جماعت تیسرے نمبر پر آئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پارٹی 20 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے پیچھے ہے جبکہ دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی 34 فیصد ووٹ لے کر سب سے آگے ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق بائیں بازو کا حمایت یافتہ نیو پاپولر فرنٹ 28 فیصد ووٹوں کے دوسرے نمبر پر ہے، ایمانوئل میکرون نے شکست سے بچنے کیلئے دائیں بازو کی پارٹی نیشنل ریلی کیخلاف بڑا جمہوری اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 69 فیصد سے زیادہ رہا، دوسرے راونڈ کا 7 جولائی کو آغاز ہو گا، یاد رہے یورپی یونین کے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کو فتح ملی تھی جس کے بعد صدر میکرون نے فرانس میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی