i بین اقوامی

فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ،شہریوں اوردہشتگردوں میں فرق کرنے کی ضرورت پر زورتازترین

November 20, 2023

غزہ کی بدتر ہوتی صورتحال کے معاملے پر فرانسیسی صدر  نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں عام شہریوں کا زیادہ نقصان ہوا ہے، عام شہریوں اور دہشتگردوں میں فرق کرنے کی اشد ضرورت ہے،فرانسیسی صدر نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی رابطہ کیا اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی،صدر محمود عباس نے فرانسیسی صدر کا جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پیرس میں بین الاقوامی انسانی کانفرنس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی