i بین اقوامی

فرانسیسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ، غزہ اور لبنان کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کامطالبہتازترین

October 14, 2024

مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال پر فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر میکرون نے ایرانی صدر سے غزہ، لبنان کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کا کہا۔فرانسیسی صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر میکرون نے زور دیا کہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ کشیدگی میں کمی کی حمایت کرے۔فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر ایمانویل میکرون نے حزب اللہ حملے کے رکوانے کے لیے ایران سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی