روس کے خلاف بیان دینے کے بعد فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس روس کے ساتھ جنگ کے درپے نہیں ہے۔ ایمانوئل میکرون نے پیرس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نہ تو روس اور نہ ہی روسی عوام کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے رواں ہفتے کے اوائل میں اکانومیسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے سابقہ مخاصمانہ بیانات کا اعادہ کیا تھا اور ایک بار پھر یورپ سے نیٹو کو یوکرین بھیجے جانے کی بات کی تھی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی