i بین اقوامی

فرانس نے شامی صدر بشارالاسد کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئےتازترین

November 16, 2023

فرانس نے شام کے صدر بشار الاسد کی گرفتاری کیلئے عالمی وارنٹ جاری کر دیئے،غیر ملکی میڈیارپورٹس میں عدالتی ذرائع اور مدعی کے حوالے سے بتایاگیا کہ بشار الاسد کے خلاف وارنٹ کا اجرا 2013میں سیاسی مخالفین پر مشتبہ کیمیائی حملے کرنے کی وجہ کیا گیاہے،رپورٹس کے مطابق دعوی کے مطابق شامی صدر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دیکراور معاونت کی صورت میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں،واضح رہے کہ ان حملوں میں دمشق کے قریب کم سے کم 1400افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی