i بین اقوامی

فرانس میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کے خلاف درخواست دائرتازترین

June 12, 2024

فرانس میں وکلا نے صدر میکرون کے دستخط شدہ قبل از وقت انتخابات کے حکم نامے کی تنسیخ کے لیے آئینی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔فرانسیسی میڈیاکے مطابق آئینی عدالت میں درخواست دینے والے ایک سینئر سابق سرکاری اہلکار نے کہا کہ اتنے کم وقت میں انتخابات کے حوالے سے کچھ قانونی ضوابط کی تعمیل ممکن نہیں ہوگی اور اس سے ووٹنگ کی شفافیت پر سوالات نے جنم لیا ہے۔خیال رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے فرانسیسی مرحلے میں، انتہائی دائیں بازو کی نیشنل یونین نے 31.37فیصد ووٹوں کے واضح فرق سے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ میکرون کی نشا ثانیہ پارٹی 14.60فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی