i بین اقوامی

فرانس کی لبنان کی تباہی کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم کی اشتعال انگیزی کی مذمتتازترین

October 09, 2024

فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے لبنان کی تباہی کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اشتعال انگیزی کی مذمت کی ہے ۔ایک فرانسیسی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں جان نویل بیرو نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی صورت حال تباہ کن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ اشتعال انگیزی آگے بڑھی تو یہ فرانس کے دوست ملک لبنان کو افراتفری کی طرف گھسیٹ لے گا جب کہ وہ انتہائی کمزوری کی حالت سے دوچار ہے۔ اس سے اسرائیل کو ان سے زیادہ سکیورٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔نیتن یاہو نے ایک ویڈیو خطاب میں لبنانی عوام سے خطاب کیا کہ آپ کے پاس لبنان کو بچانے کا موقع ہے اس سے پہلے کہ یہ ایک طویل مدتی جنگ کی کھائی میں گر جائے اور ایسی تباہی اور مصائب کا باعث بنے جیسی تباہی ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تم سے کہتا ہوں کہ لبنان کے لوگو، اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد کرو تاکہ یہ جنگ رک جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی