i بین اقوامی

فرانس کا ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے مکمل نفاذ کا مطالبہتازترین

June 10, 2026

فرانس نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کیا ہے ۔اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر جیروم بونافون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر دوبارہ بحال کی گئی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں، پابندیوں کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کمیٹی کیلئے فوری طور پر چیئرمین مقرر کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مقف امریکا سمیت یورپین اور عرب ممالک کی جانب سے پیش کیا، ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، فرانس مسائل کے سفارتی حل کا حامی ہے۔فرانسیسی سفیر نے کہا کہ مسئلے کے حل کیلئے ایک قابل اعتماد، مضبوط اور قابل تصدیق معاہدہ ناگزیر ہے، ایران سے متعلق اقوام متحدہ کے فیصلوں پر موثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، جوہری تنازع کے پائیدار حل کیلئے بین الاقوامی نگرانی اور تعاون کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی