i بین اقوامی

فوج کے انخلا کے بعد بھی حزب اللہ کو سرحد پرواپس نہیں آنے دینگے ، اسرائیلی وزیر دفاعتازترین

October 14, 2024

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے لبنانی سرحدی علاقوں سے انخلا کے بعد حزب اللہ کو واپس سرحدوں کی طرف آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ہم حزب اللہ کو سرحدوں کے ساتھ دوبارہ جنگ لڑنے کی حالات میں سنبھلنے کا موقع نہیں دیں گے، حتی کہ اسرائیلی فوج کے لبنانی سرحدی علاقے سے انخلا کے بعد بھی حزب اللہ کو سرحد کی طرف واپس نہیں آنے دیں گے۔اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ جب ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے تو وہ جنوبی لبنان کے لیے اسرائیلی فوج کی قائم کردہ آبزر ویشن پوسٹ سے سرحد کی تازہ صورت حال کا جائزہ لے رہے تھے۔لبنانی سرحد پر تعینات امن فوج پر اسرائیلی گولہ باری کے بعد اسرائیل لبنان سرحد کے یوو گیلنٹ کا پہلا دورہ تھا مگر انہوں نے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی