i بین اقوامی

فلسطینیوں کی نسل کشی،کولمبیا کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنیکا اعلانتازترین

May 02, 2024

فلسطینیوں کی نسل کشی سے باز نہ آنے پر کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے دارالحکومت بگوٹا میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے پر اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔صدر گستاوو پیٹرو نے شہریوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں انسانوں کو ذبح کیا اور خون کی ندیاں بہا دیں، عالمی قوتیں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے نسل کشی کے کیس میں فریق بنیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی