i بین اقوامی

فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں چلنے والے کیس میں ترکیہ بھی فریق بن گیاتازترین

May 02, 2024

فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں چلنے والے کیس میں ترکیہ بھی فریق بن گیا ہے۔ترکیے کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے انڈونیشین ہم منصب ریتنو مراسودی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران غزہ میں اسرائیلی بربریت کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ قانونی نکات پر کام مکمل ہوتے ہی عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کی درخواست دائر کریں گے جس کا مقصد اس سیاسی فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہے، ترکیہ ہر طرح کے حالات میں فلسطین کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی