i بین اقوامی

فلسطینیوں کا قتل عام، معروف براڈ کاسٹر پیئرس مورگن نے اسرائیلی ترجمان کو لاجواب کر دیاتازترین

May 09, 2024

معروف براڈ کاسٹر پیئرس مورگن نے اپنے شو کے دوران اسرائیلی حکومت کے ترجمان کو لاجواب کر دیا۔پیئرس مورگن نے اپنے شو میں شریک اسرائیلی ترجمان سے پوچھا کہ اسرائیل کے خیال میں اس کی فوجی کارروائی میں اب تک کتنے فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں؟اسرائیلی ترجمان ایوی ہیمن نے جواب دیا کہ اسرائیل نے حماس کے 14 ہزار ارکان کو قتل کیا ہے مگر اس دوران کتنے عام شہری مارے گئے،اس کا انہیں علم نہیں۔واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 7 اکتوبر سے اب تک 35 ہزار 287 فلسطینی شہید جبکہ 78 ہزار 204 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی